ٹیکنالوجی منظر نامے کو تبدیل کرنا مسلم لیگ(ن) کی پالیسی کا حصہ ہے، مریم اورنگزیب

ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز کی فراہمی کا مقصد ناظرین کوبہترین ،بلاتعطل معیاری خدمت کی فراہمی ہے، دی ٹی ایچ سروسز کی فراہمی بین الاقوامی معیار کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگی، آئندہ سات روز کے اندر ڈی ٹی ایچ کے تعارف کیلئے تفصیلی تجاویز بھیجی جائیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 17:50

ٹیکنالوجی منظر نامے کو تبدیل کرنا مسلم لیگ(ن) کی پالیسی کا حصہ ہے، مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں ٹیکنالوجی منظر نامے کو تبدیل کرنا مسلم لیگ(ن) کی پالیسی کا حصہ ہے،ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز کی فراہمی کا مقصد ناظرین کوبہترین ،بلاتعطل معیاری اور ارزاں خدمت کی فراہمی ہے، دی ٹی ایچ سروسز کی فراہمی بین الاقوامی معیار کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگی، آئندہ سات روز کے اندر ڈی ٹی ایچ کے تعارف کیلئے تفصیلی تجاویز بھیجی جائیں ۔

جمعہ کو مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ سروسز کے اجراز کیلئے جلد کام شروع کیا جائے۔ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز کا مقصد ناظرین کو بہترین ، بلاتعطل معیاری اور ارزاں خدمت کی فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

ملکا ملک میںٹیکنالوجی منظر نامے کو تبدیل کرنا مسلم لیگ کی پالیسی کا حصہ ہے۔

آئندہ سات روز میں ڈی ٹی ایچ سروسز کے تعارف کیلئے تفصیلی تجاویز بھیجی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تجاویز میں ڈی ٹی ایچ سے متعلق شفافیت اور اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھا جائے۔ٹھوس تجاویز آنے پرڈی ایچ سروسز کیلئے باقاعدہ طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائیگا،ڈی ٹی ایچ سروسز کی فراہمی بین الاقوامی معیار کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگی۔ پاکستان ٹیلی وژن ڈی ٹی ایچ سروسز اسی معیار کے مطابق فراہم کرے گا۔ جس میں معیار کی سروسز خطے اور پوری دنیا میں سٹیٹ براڈ کاسٹرز کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔