ممتاز بھٹو کی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کاپی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان
پی ٹی آئی کے ساتھ ضمام کا فیصلہ سوچ کر کیا ، اس کے علاوہ تمام جماعتیں مفاد پرست ہیں،سندھ نیشنل فرنٹ کے نائب صدر امیر بخش بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو
جمعہ 10 نومبر 2017 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا سندھ کے عوام نے توقعات سے بڑھ کر رسپانس دیاہے۔ اور بھی قد آور شخصیات پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، اسی ماہ ایک اور بریک تھرو دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام سندھ میں پھیل گیا ہے۔ دادو، کشمور اور حیدر آباد کے جلسے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے، اسحاق ڈار کے ڈاکٹرز کہتے ہیں وہ 4 منٹ سے زیادہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں ایس این ایف رہنما نے پی ٹی آئی میں انضمام کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے تھے۔امیر بخش بھٹو نے عمران خان پر واضح کیا تھا کہ انضمام کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لندن سے کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گی۔انتخابات کے بعد اگر پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو سندھ نیشنل فرنٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے نو سالہ دور حکومت میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ملاقات میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھٹو خاندان کے اصل وارث ہم ہیں ، پی ٹی آئی حکومت مل جانے کی صورت میں بے نظیر بھٹو قتل کی دوبارہ تحقیقات کرائے گی، عمران خان نے امیر بخش بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مطالبات مان لئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.