قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے

صدر مملکت ممنون حسین کی نو منتخب ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اللہ بخش کلیا ر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2017 17:47

قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، قوم کی توقعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیا ر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس موقع پر انھیں اسلامی نظریاتی کونسل کارکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلے میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اس لیے وہ توقع کرتے ہیں کہ اس اہم آئینی ادارے کے رکن کی حیثیت سے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اللہ بخش کلیار نے ایک اہم قومی ذمہ داری کے لیے اپنے انتخاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے خلوص نیت سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :