Live Updates

سابق وزرخارجہ سردارآصف نے تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والااپنے لیے نہیں پاکستان کیلئے کھیلے گا،مسلم لیگ ن کے ارکان پارٹی چھوڑتے جارہے ہیں،ہماری باری آئی توترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کوملیں گے،ضلعی ناظمیں کے براہ راست الیکشن کروائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 نومبر 2017 17:26

سابق وزرخارجہ سردارآصف نے تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کاباقاعدہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) :سابق وزرخارجہ سردارآصف احمد علی نے تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج یہاں سابق وزیرخارجہ سردارآصف نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سردارآصف نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔سردارآصف نے کہاکہ عمران خان کرپٹ لوگوں کامقابلہ کرسکتے ہیں۔پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے۔ اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ پاکستان کی سیاست ایک نئی سیاست بننے جارہی ہے۔اقتدارمیں آؤاپنی ذات کیلئے فائدہ اٹھاؤ، ایک فیکٹری سے 30فیکٹریاں بنالو۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیاکوسپورٹ کرو۔اب پرانی سیاست نہیں چلے گی۔ اب جوپاکستان کی سیاست ہوگی وہ نئی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں شرکت کرنے والے اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کھیلے گا۔عمران خان نے کہاکہ میں اقتدارمیں ہوں میرے رشتہ داروں نے فائدہ اٹھایاہو،یا میں نے کرپشن سے پیسا بنایاہو؟ میں نے اقتدارسے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ اس لیے میں چاہوں گامیری ٹیم بھی اقتدارسے فائدہ نہ اٹھائے۔

انہوں نے کہاکہ آج اداروں میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔لوگوں کواداروں کے نیچے ہوناچاہیے۔شریف مافیانے ملک کے تمام ادارے تباہ اور مفلوج کردیے۔مسلم لیگ ن کے ارکان پارٹی چھوڑتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اوپرسے شروع ہوتی ہے۔ہماری باری جب آئے گی توکسی بھی ایم این اے یاایم پی ایزکوترقیاتی فنڈزنہیں ملیں گے۔نیچے فراہم کیے جائیں گے۔ضلعی ناظم اور میئرکے براہ راست الیکشن کروائیں گے۔جیسے لندن اورامریکا میں ہوتاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات