ہماری فیڈریشن حکو مت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کر تی رہے گی ، زبیر طفیل

جمعہ 10 نومبر 2017 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) صدرآل پاکستان فیڈریشن آف چیمبر زآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن حکو مت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کیلئے پل کا کردار ادا کر تی رہے گی ، سمال چیمبر چھوٹے تا جروں کے مسائل کو اُجاگر کر نے کا حقیقی فورم ہے ، ملکی معیشت کے استحکام اور ور بیرونی قرضوں سے نجات کے لیے خود انحصاری اور شاہانہ اخر جا ت کو کم کر نے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اورصنعت کاروں کے ٹیکس مسائل کے حوالے سے حکو مت سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کروائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد چیمبر زآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک ، سینیٹر الیاس بلور ، عامر عطا ء باجوہ ، آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری ، صدر اسلام آباد چیمبر زآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری قاضی الیاس، سجاد سرور ، کامران عباسی ، عمران شبیر عباسی ، رانا ایاز ، ملک سہیل اور دیگر تاجر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہیں،ہم نے ملکی سطح پر تاجر کو شناخت ، پہچان اور وقار دیا، انھوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں مو جو د خواتین نے ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے،ہم وزیر اعظم سے سمال چیمبر کے مر کزی دفتر کے پلاٹ کے حصول کے لئے بات کرینگے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجروں نے پاکستان بنانے میںاہم کردار ادا کیا ہے اور اب تاجر برادری ہی اس کا تحفظ کرے گی ،ہم نے آئندہ نسل کو بہتر ، خوشحال، مضبوط ، ترقی یافتہ پاکستان دینا ہے، اس کے لئے ہم حکومت سے تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

محمد کاشف چو ہدری نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،معیشت سے متعلقہ پالیسیاں حقیقی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں،پاکستان کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے اور خود مختار ملک بنانے کے لئے ایف بی آرمیں اصلاحات اور تاجروں کی عزت نفس کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ منصفانہ قانون کرایہ داری کا نفاذ تاجروں کے تحفظ ، مہنگائی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتری کے لئے ضروری ہے،مضبوط معیشت اور باوقار تاجر ہی ملک کی ترقی کے ضامن ہیں۔