سعد الطاف کو پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے،مسلم لیگ ن دینہ کی سیاسی قیادت کامطالبہ

جمعہ 10 نومبر 2017 17:15

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) سعد الطاف نے قائد اعظم ٹرافی میں ریکارڈ بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ سعد الطاف کو پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ ن دینہ کی سیاسی قیادت کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی قیادت (راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی ای25، میاں عتیق (یوتھ کونسلر)، راجہ نوید افضل(ممبر بیت المال)نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں راولپنڈی کی جانب سے کھیلنے والے ضلع جہلم تحصیل دینہ کے نواحی گائوں کے رہاہشی فاسٹ باولر سعد الطاف نے 141 رن کے عوض 16وکٹیں حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اس کی اس شاندار پرفارمس پر مبارک باد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ قومی ٹیم میں کھیل کر اپنا اور اپنے گائوں ، شہر اور ملک کا نام روشن کرے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی کمی سلیکٹرز کے اندر ہے جو قومی ٹیم میں میرٹ کے بجائے سفارش سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرتے ہیں۔ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعد الطاف کے کیئریر کا جائزہ لیں اور اس کو قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :