مہر محمد فیاض ایم پی اے نے روڈ کے لئے 2کروڑ 84لاکھ 47ہزارروپے کی گرانٹ منظور کروا کر اہل علاقہ کے دل جیت لیے

جمعہ 10 نومبر 2017 17:15

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) مہر محمد فیاض ایم پی اے حلقہ25کے ترقیاتی کام حقلہ پی پی 24 میںبھی عروج پرہیں۔مدوکالس ، چھنی گجراں تا ساگری روڈ کے لئے 2کروڑ 84لاکھ 47ہزارروپے کی گرانٹ منظور کروا کر اہل علاقہ کے دل جیت لیے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو ہم سے وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، سہیل ظفر چیئرمین یوسی مدوکالس ، راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی اے حقلہ پی پی25 اور اُن کی پوری ٹیم کی اس کامیاب کوشش پربے حد مشکور و ممنون ہیں۔

تقریب میںشامل اہل علاقہ اور گردو نواح سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد کامیڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مہر محمد فیاض (ایم پی ایحقلہ پی پی25)کی مقبولیت حقلہ پی پی24 میںبھی عروج پرہیں دونوں حلقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔

(جاری ہے)

حقلہ پی پی 24 تحصیل دینہ کے نواحی گائوں مدوکالس ، چھنی گجراں تا ساگری 2کروڑ 84لاکھ 47ہزار روپے کی لاگت سے بننے والی 16فٹ چوڑی کارپٹ روڈ کے سنگ ِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس روڈ کو بنے ہوئے تقریباً بیس سال سے زائدکا عرصہ گزر چکا تھا۔روڈ کی حالت اس قدر خستہ ہو گئی تھی کہ پیدل چلنا بھی دشوار تھا۔ مقامی ایم پی اے کو بار بار یاد ہانی کروائی گئی مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔لہذا سہیل ظفر چئیرمین یوسی مدوکالس اور راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی اے حقلہ پی پی25کی پوری ٹیم نے مہر محمد فیاض ایم پی اے حقلہ پی پی 25 سے خصوصی درخواست کی کہ ہم نے اہل علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر یہ روڈ ضرور بنوائیں گے۔

جس پر مہر محمد فیاض نے اُن کو یقین دہانی کروائی اور خادم اعلیٰ شہباز شریف سے گرانٹ منظور کروا کر اہل علاقہ اور اپنی پوری ٹیم کے دل جیت لیے۔ سنگِ بنیادکے لئے مہر محمد فیاض سے ہی سپیشل درخواست کی گئی۔اہل علاقہ نے اُن کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور تالیوں کی گونج سے کیا۔انہوں نے اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ٹیم نے مجھ سے کہا کہ یہ روڈ ہماری درینہ خواہش ہے تو میں نے کہا کہ بے شک حقلہ پی پی 24 میرا حلقہ نہیں ہے مگر یہ لوگ تو میرے چاہنے والے ہیں میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔

اللہ تعالیٰ نے میرا ساتھ دیا اور کامیابی آپ کے سامنے ہے۔آئندہ بھی مجھ سے جو کچھ ہوامیں آپ کی خدمت کرتا رہوں گاکیوں کہ آپ میرے ہیں اور میں آپ کا ہوں۔اس سے قبل سہیل ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں مہر محمد فیاض ایم پی اے حقلہ پی پی 25کا بے حد مشکور وممنوں ہوںجنہوں نے ہماری درینہ خواہش کو پورا کیا۔ مجھے سیاست میں 17سال ہو چکے ہیں میں کئی سیاست دانوں سے اس روڈ کا مطالبہ کیا کہ یہ روڈ پانچ گائوں کی گزر گاہ ہے مگر کسی نے نہ توجہ دی مگر جب مہر محمد فیاض صاحب سے اس پریشانی کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے اس روڈ کو انٹر نیشنل طرز تعمیر کے مطابق تیار کروانے کی یقین دہانی کرا دی۔

تقریباً 3کروڑ روپے اس روڈ کے لئے منظور کروا کر مسلم لیگ ن کی شان کو بڑھاتے ہوئے میری پوری ٹیم اور اہل علاقہ کے دل جیت لئے اور ہم آج ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب یہ روڈ تیار ہوجائے گی تب شیان شان استقبال کر کے ان سے ہی اس کا افتتاح کروائیں گے۔ تقریب میں ملک صداقت ،راجہ افرسیاب ، راجہ نوید افضل، سید افتخار شاہ، میاں عتیق ، نعمان خالد ، ظفر یاسین، ماسٹر اکرم وغیرہ اور اہل علاقہ اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

اہل علاقہ اور گرد ونواح سے تشریف لانے والے کثیر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہر محمد فیاض کواین اے 62سے ایم این اے کا الیکشن لڑنا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ اُن کو ایم این اے بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہم سہیل ظفر اور راجہ لیاقت کی پوری ٹیم کا تہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی کوشش سے اس روڈ کا سنگِ بنیاد رکھا گیااورہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اپنی ووٹ دے کر مہر محمد فیاض کو ایم این اے کی سیٹ پر ضرور کامیاب کروائیں گے۔آخر میں تمام افراد نے مہر محمد فیاض، سہیل ظفر ، راجہ لیاقت زندہ باد اور پاکستان مسلم لیگ ن پائندہ باد کا زور دار نعرہ لگا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔