حضرت امام حسین کے چہلم پر خصوصی انتظامات کیے تھے،ضلع بھر میں جلوس پر امن طریقے سے گزرے،ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:16

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ضلع جہلم میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرکے شر پسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔چہلم کے جلوسوں کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔عوام اور میڈیا کا تعاون مثالی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حضرت امام حسین کے چہلم پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جن کی وجہ سے ضلع بھر سے جلوس پر امن طریقے سے گزرے۔

(جاری ہے)

تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سے شہری انتہائی آسانی سے اپنی ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں۔ پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ فریقین کے درمیان صلح کروانے کی انتھک کوشش کیا کریں۔ حضرت محمد ﷺ مسجد نبوی میں بیٹھ کر فریقین کے درمیان صلح کروایا کرتے تھے۔ قرآن اور نبی اکرم کے عمل سے ہدایت ملتی ہے کہ دومسلمانوں کے درمیان صلح کروادو۔منگلاروڈ دینہ کے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سے مل کر پنجاب ہائی وے کو پابند کیا جائے گا۔کہ منگلا روڈ پر سنٹر میں دیوار بنائی جائے۔