چیئرمین نیب نے افسران و اہلکاران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے بارے جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دیدی

تمام ریجنل بیوروز / افسران کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی ذمہ داریاں نہ سرانجام دینے والے ریجنل بیوروز / افسران/ اہلکاروں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میںلائی جائیگی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:13

چیئرمین نیب نے افسران و اہلکاران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے بارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کواٹر زاور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران / اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دی ہے ۔ جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے تمام افسران/ اہلکاروں کی2017ء میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز / افسران کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نا اہل ،غیر ذمہ دار اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہ سرانجام دینے والے ریجنل بیوروز / افسران/ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میںلائی جائے گی ۔

شکایات کے تصدیق سے انکوائری ، انکوائری سے انوسٹی گیشن اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے جو 10 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا اور سلسلہ میں ضروری ہدایات تمام ریجنل بیوروز کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب کے آپریشنل طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے سینئر افسران کی مشاورت سے کمبائنڈ انویسٹی گیشن کے نظام کی منظوری دی گئی ہے اس نظام کے تحت سینئر سپر وائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھایا جائے گا اس سے نہ صرف انکوائریوں اور انوسی گیشنز / تحقیقات کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر انکوائریوں اورتحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :