نواز شریف کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کے با عث اج ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، رانا تنویر حسین

2013میں حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت ہچکولے کھارہی تھی توانا ئی بحران ،کارخانے بند اور بے روز گاری عام تھی ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 17:27

نواز شریف کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کے با عث اج ملک میں اربوں ڈالر ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب ملک میں اقتصادی اصلاحات کا آغاز کیا تو کبھی سازشوں اور کبھی سیاست میں دھرنوں ، میوزیکل چیئر کا کھیل شروع ہو گیا جبکہ ما یوسی کے بقراط اور سقراط بے پر کی باتیں کرتے ہیں محمد نواز شریف کی جدوجہد سے سی پیک کا خواب عملی شکل بنا جب 2013میں حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت ہچکولے کھارہی تھی ملک میں توانا ئی کے بدترین بحران ،کارخانے بند اور بے روز گاری عام تھی ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر گھمبیر مسائل کا سامنا تھا پاکستان میں کو ئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہ تھا سرمایہ کار بھاگ رہے تھے نواز شریف کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کے با عث آج ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے سی پیک منصوبے کے 46ارب میں سے 27ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ2000ء سے لیکر 2013ء تک بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر کو ئی توجہ نہیں دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو شاہیہ آبا ،نظام پورہ ڈھاکہ میں سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور ،پیرا اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آڈینٹر ندیم گورایہ ، امیدوار پی پی 165میا ں عبدالروف ،یوسی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان ، جہانگیر بھٹی ،عطیہ افتخار بیگ،چودھری نذیر احمد ،ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ (ن) چودھری محمود اختر گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاققی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں جتنی ترقی و خوشحالی ملک میں ہو ئی اس کا سہرا نواز شریف کے سر ہے قوم نواز شریف کے تاریخی کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں یہ افواہیں وہ لوگ اڑا رہے ہیںجن کی اپنی کو ئی عوامی و سیاسی ساکھ نہیں انہوں نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہو کہا کہ دہشت گرد آخری سانس لے رہے ان کی بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہو نگے دہشت گردوں کو چن چن کر نشان عبرت بنائینگے دہشت گردی کے خلاف آپریشن آخری دشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں نزرانے دینے والے سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :