کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ٹرائینگولز باسکٹ بال سیریز کا آخری میچ 12 نومبر کو کھیلاجائے گا

جمعہ 10 نومبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ٹرائینگولز باسکٹ بال سیریز کاآخری میچ 12 نومبر کو 6 بجے شام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلاجائے گا ۔

(جاری ہے)

میچ کے لئے حیدر آباد ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیم میں حمزہ خان ، نور محمد، شعیب احمد، مدثر خان ، حزیفہ خان، جمیل احمد، کاشف خان، شہراز احمد، اسفندخان، مزمل حسین ، معطہ خان، اور عون علی مشور احمد، طیب علی اور اطہرخان مینجر پروفیسر شیخ کوچ پروفیسر خرم رفیع ہیںکراچی ٹیم کی قیادت اسد امام کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں علی چن زیب ،فضیل احمد ، شامر نو شیروانی ،سمیر عمرخان ، منیب الرحمن ، راج کمار ، وارن ، دانش حنیف کو چ زاہد ملک مینجر محمدیعقوب ، ریفریز ،ظفر اقبال ، ممتاز احمداور عامر شریف ٹیکنکل آفیشلز زعیمہ طارق ، ہارون خان ، سید عدنان علی ہونگے۔

اس میچ میں راچپوت برادری کے سربراہ اطہرعلی خانزادہ خصوصی شرکت کرنگے اس کا اعلان سندھ باسکٹ بال ایسویس ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :