کراچی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش و محفوظ مقام بن چکا ہے، کمشنر کراچی

جمعہ 10 نومبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمدخان نے کہا ہے کہ حکومت کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں کراچی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش و محفوظ مقام بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں کینڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد کی قیادت لنکن کیمے کررہے تھے جبکہ دیگر ممبران میں ثمینہ اخلاق اور ایلیکس سٹیوارٹ بھی شامل تھے ، اس موقعہ پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، کمشنر کراچی نے وفد کو کراچی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور سندھ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے کئے گئے اقدامات اور صوبے کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے بتایا کہ حکومتی بہترین اقدامات کے باعث کراچی میں مکمل امن وامان بحال ہوچکا ، حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کارون اور انکی سرمایہ کاری کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں ، چین سمیت دیگر ممالک کراچی میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبوں میں ناصرف سرمایہ کاری کررہے ہیں بلکہ غیر ملکی سرمایہ کارٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیںاور اس سلسلے میں حکومت سے رابطہ کررہے ہیں اور بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، کمشنر کراچی نے وفد کو بتایا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،کراچی ناصرف غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہاں انٹرنیشنل کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہورہی ہیں جوکہ غیر ملکیوں کا حکومتی اقدامات اور پالیسوں پر بڑھتا ہوااعتماد کا ٹھوس ثبوت ہے ، کمشنر کراچی نے وفد کو سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی جانب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی اور توجہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں سے کچھ باقی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں کینڈین وفد نے صوبے کے عوام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں اور ان اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں میں اضافہ اور مختلف منصوبوں میں دلچسپی قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :