گورنر سندھ محمد زبیر سے ترک وفد کی ملاقات
جمعہ 10 نومبر 2017 16:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی اور خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاک ترک دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام، مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ وفود کے تسلسل سے تبادلے وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ابھر تا پاکستان نمائش میں غیر ملکی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت امن و امان کے قیام پر واضح اعتماد کا مظہر ہے اس ضمن میں اقتصادی و معاشی شعبہ سے وابستہ ترک وفد کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی سمیت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ پر مرکوز ہیں، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستان دنیا کی بڑی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، ترک سرمایہ کا ر بھی صوبہ اور شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں سربراہ ترک وفد ایم بالٹا نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے لئے ترک عوام کا نیک خواہشات کا پیغام لے کر آیا ہوں، ترک عوام اپنے پاکستانی بھائیوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں، بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ترکی و پاکستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر معاشی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.