صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار کی ملاقات

قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلہ میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، صدر ممنون حسین

جمعہ 10 نومبر 2017 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس موقع پر انہیں اسلامی نظریاتی کونسل کارکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلہ میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اس لئے وہ توقع کرتے ہیں کہ اس اہم آئینی ادارے کے رکن کی حیثیت سے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اللہ بخش کلیار نے ایک اہم قومی ذمہ داری کیلئے اپنے انتخاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خلوص نیت سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :