اٹک پولیس نے ایک شخص سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا

جمعہ 10 نومبر 2017 16:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) اٹک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک شخص سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

دوران گشت پولیس سرچ پارک اٹک خورد میں موجود تھی کہ نوشہرہ کی جانب سے آنے والی ایک ہائی ایس کو روک کر مسافروں کی تلاشی لی گئی ایک مشکوک شخص جس کا نام دریافت پر سجاد حسین ولد نور حسین معلوم ہوا کو اتار کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب سے نیلے رنگ کے شاپنگ بیگ سے بھورنی ہیروئن برآمد ہوئی جس کا وزن کیا گیا تو وہ 1.5 کلو گرام تھا․ 75گرام ہیروئن تجزیے کے لیے بھجوا کر ملزم کے خلاف 9C CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :