راؤف کلاسرانے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی وکالت کرنے پر اعتزاز احسن کی کلاس لے لی

اعتزازاحسن کاعدلیہ بحالی تحریک میں”ریاست ہوگی ماں جیسی“نعرہ تھا،اب وہ اس نعرے کوریاست ہوگی اعتزازاحسن جیسی رکھ لیں،کیونکہ اعتزازنے ماحول اورانسان دشمن ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی وکالت شروع کردی ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹیزکیس پرتجزیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 نومبر 2017 16:27

راؤف کلاسرانے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی وکالت کرنے پر اعتزاز احسن کی کلاس ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) : سینئرصحافی اور تجزیہ کارراؤف کلاسرانے ہاؤسنگ سوسائٹی کی وکالت کرنے پربیرسٹر اعتزاز احسن کی کلاس لے لی،جب اعتزازاحسن عدلیہ بحالی تحریک میں چیف جسٹس کی گاڑی لے کرنکلتے تھے توان کاایک نعرہ تھا ”ریاست ہوگی ماں جیسی“اب وہ اس نعرے کو واپس لے کر ریاست ہوگی اعتزازاحسن جیسی رکھ لیں،کیونکہ اعتزازنے ماحول اورانسان دشمن ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی وکالت شروع کردی ہے۔

راؤف کلاسر نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کیس پرتجزیاتی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک وقت تھا جب اعتزازاحسن چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی لے کرنکلتے تھے توہزاروں لوگ ان کے ساتھ ہوتے تھے۔اس وقت اعتزاز احسن کاایک نعرہ تھا ”ریاست ہوگی ماں جیسی“، انہیں یہ نعرہ واپس لے کرکہناچاہیے کہ ریاست ہوگی اعتزازاحسن جیسی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب اعتزاز احسن نے مافیا کی وکالت شروع کردی ہے۔پہلے ہم سنتے تھے کہ اعتزازاحسن ملک ریاض دیگرکے کیس پکڑتے تھے۔اب اعتزازاحسن نے نیاکام شروع کردیاہے۔اعتزاز احسن ہردوسری ہاؤسنگ سوسائٹی کے وکیل بن گئے ہیں۔جتنی ہاؤسنگ سوسائٹی ماحول بربادکررہی ہیں انسان دشمن کام کررہی ہیں،درختوں کو کاٹ رہی ہیں پہاڑچٹ کرگئی ہیں، ان کی وکالت شروع کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعتزازاحسن ارب پتی ہیں ان کواورکتنے پیسے چاہئیں۔خود ان کے بقول وہ پونے دوکروڑٹیکس دیتے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :