چونیاں، پتوکی اوورہیڈ برج پر حادثہ ،

موٹر سائیکل سوار کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق،کار اور ٹرک کا ڈرائیور گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2017 17:11

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پتوکی اوورہیڈ برج پر حادثہ موٹر سائیکل سوار کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق۔

(جاری ہے)

کار اور ٹرک کا ڈرائیور گرفتارتفصیلات کے مطابق مبشر علی اپنی موٹر سائیکل نمبری LEN/3791پر جارہا تھا کہ پل کے اوپر ٹرک کو کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آگیا اور موٹر سائیکل سے گر کر ٹرک کے نیچے آکر جاں کی بازی ہار گیا۔حادثہ کے بعد کار کے ڈرائیور محمد یوسف اور ٹرک کے ڈرائیور محمد اسلم کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ سٹی پتوکی منتقل کر دیا جب کہ جاں بحق ہونے والے مبشر علی جو کہ منڈیانوالہ روڈ پر رہائش پذیر تھا کی نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔