نیب کی کارروائی ، محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گرفتار

ملزم رانا خضر پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بناتے ہوئے 56ملین کی کرپشن کا الزام ہے

جمعہ 10 نومبر 2017 17:11

نیب کی کارروائی ، محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ملزم رانا خضر کو گرفتارکر لیا ۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بناتے ہوئے 56ملین کی کرپشن کا الزام ہے ، ملزم رانا خضر کے دیگر اثاثہ جات کے علاوہ 66 ایکڑ زرعی زمین خانقاہ ڈوگرہ میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف انکوائری کے دوران بینک اکائونٹس میں 36 ملین کی رقوم پائی گئیں۔نیب لاہور نے ستمبر 2017ء کو ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا۔ملزم کے گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب لاہور نے شیخوپورہ سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے ملزم رانا خضر کو آج ( ہفتہ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :