مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18دسمبر تک ملتوی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:09

مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر درخواست کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ سماعت کے موقع پراسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری حسیب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اے این ایف کی طرف سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔ مخدوم شہاب الدین ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :