ھنگو، محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کے 6ملازمین مسلسل غیر حاضریوں پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے

جمعہ 10 نومبر 2017 16:56

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کے 6ملازمین مسلسل غیر حاضریوں پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بر خاست ملازمین میں 2نائب قاصد،دو چوکیداران،ایک خاکروب اور ایک کالر شامل۔اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم ہنگو زنانہ کے چھ ملازمین کو اپنے فرائض سے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر نوکریس سے بر طرف کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ہنگو میڈم فرزانہ سردار کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نوکری سے برخاست ملازمین میں سال اپریل2016سے غیر حاضر گوررنمنٹ گرلز میڈل سکول کی خاکروب نور جہاں،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کورمے وال کلے کا نائب قاصد عبد القیوم،سال جون2015سے غیر حاضر GGCMPSسپین خاوری کا نائب قاصد محمد سلطان،جون 2015سے غیر حاضر GGCMPSکا چوکیدار محمد فرید گل،ایس ڈی ای او زنانہ تحصیل ٹل آفس کا چوکیدار افسر الدین اور GGCMPSسپین خاوری کے مئی2017سے غیر حاضر کال نمشاد اختر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن دفتر زنانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق برخاست شدہ ملازمین کو بارہاں ایجوکیشن قوانی پالیس کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت اپنی اپنی حاضریاں یقینی بنانے اور غیر حاضری کے وضاحتی نوٹس ارسال کئے گئے تھے جس کی پیروی نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کاروائی کے تحت مذکورہ ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کے باضابطہ احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :