ھنگو، بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف علماء کرام کی قیادت میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ

واپڈا اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی،غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے

جمعہ 10 نومبر 2017 16:56

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علماء کرام کی قیادت میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ۔واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ایکسین واپڈا کو ضلع بدر کیا جائے۔مطاہرین کے شدید رد عمل کا ظہار۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے فوری بعد خطیب اڈا مسجد مولانا عبد الجلیل کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب میں مولانا عبد الجلیل و دیگر مقررین نے کہا کہ خود ساختہ من پسندانہ بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے 18گھنٹے تک بڑھانے سے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگو مین بجلی کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے لئے کوئی با جابطہ شیڈول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے ہر شعبہ زندگی کو بری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے۔

جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔دریں اثناء ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات خان نے ایس ایچ اوشاہ دوران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین رہنماوں سے مزاکرات کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران ایک بڑا قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن جدوجہد کریگی۔بعد ازاں مظاہرین رہنماوں کے وفد نے مولانا عبد الجلیل کی قیادت میں ڈی سی ہنگو شاہد محمود سے بھی ملاقات کی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کو شیڈول کے مطابق بنانے اور مسئلہ ھل کرانے کے مطالبات پیش کئے جس پر ضلعی کمشنر ہنگو شاہد محمود نے مسئلہ حل کرانے کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تا ہم مسئلہ ھل نہ ہونے کی صورت میں مظاہرین رہنماوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے اور ایکسین ہنگو کی فوری ضلع بدری کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :