پرویز مشرف نے بہت عرصہ سیاست کی اور صدارت سمیت بڑے عہدے پر رہے ،ْاب آرام کرنا چاہیے ،ْ وسیم آفتاب

جمعہ 10 نومبر 2017 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بہت عرصہ سیاست کی اور صدارت سمیت بڑے عہدے پر رہے ،ْاب انہیں آرام کرنا چاہیے، ان کا اب سیاست میں کوئی کردار نہیں بنتا۔ایک انٹرویو میں وسیم آفتاب نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد کے حوالے سے پی ایس پی کا نظریہ واضح ہے جبکہ ہماری جانب سے جو بات کی گئی ہے ہم ایمانداری کے ساتھ اس پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام شہر کے ماحول میں تبدیلی چاہتے ہیں، ماضی میں بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے آگے بڑھنے کے لئے کسی نہ کسی کو ابتداء کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا سیاسی بیانیہ تبدیل ہونے جارہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ہر معاملے کا ایسا باوقار حل نکلے گا جس سے کراچی کے امن میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے صدر مصطفی کمال ایک بڑے مقصد سے نکلے ہیں اور ان کا مقصد اس شہر سے الطاف حسین کی دہشت کے عفریت کا خاتمہ اور بھارتی ایجنسی ’را‘ کی سازشوں کا خاتمہ ہے۔

وسیم آفتاب نے کہا کہ ہم سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا احترام کرتے ہیں تاہم ہم مہاجر کے نام پر سیاست نہیں کر رہے، ہم مہاجر ضرور ہیں تاہم ہم پاکستان کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بہت عرصہ سیاست کی اور صدارت سمیت بڑے عہدے پر رہے، اب انہیں آرام کرنا چاہیے، ان کا اب سیاست میں کوئی کردار نہیں بنتا۔

متعلقہ عنوان :