علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میںشاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا ،ْاعزاز چوہدری

جمعہ 10 نومبر 2017 16:54

علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میںشاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا ،ْاعزاز ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میںشاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا۔وہ گزشتہ روز یہاں پاکستانی سفارتخانے میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اعزاز چوہدری نے پاکستان کے عظیم فلاسفر،مفقر، دانشور اور شعائر علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،اور انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میںشاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری فلسفے اور تصورات میں علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے برصغیر نے مسلمانوں نے نئی روح پھونکی اور نتیجتاً پاکستان وجود میں آیا اس موقع پر علامہ اقبال کی زندگی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر معظم صدیقی نے کہا کہ اقبال کی عزمت کا اندازہ اس کی شاعری اور تحریروں میں لوگوں میں اختیارات کی تقسیم اور منزل کی راہ دیکھانے سے لگایا جاسکتا ہے، انہوں نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو جگایا جو برطانوی حکمرانوں اور ہندو اکثریت کی آبادی کی ذیادتیوں کا شکار تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے بغیر پاکستان کے خواب کو کبھی تعبیر نہیں مل سکتی تھی۔ پاکستانی نژاد عائشہ علی نے نئی نسل کے لیے علامہ اقبال کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ عنوان :