جناح ہسپتال لاہور میں 2 سی ٹی سکین مشینوں سمیت ایم آر آئی مشین کی بحالی کا کام شروع

جمعہ 10 نومبر 2017 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) جناح ہسپتال لاہور میں 2 سی ٹی سکین مشینوں سمیت ایم آر آئی مشین کی بحالی کا کام شروع کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ ان مشینوں سے ملحقہ کمپنیوں کے انجینئرز اور ہسپتال کے انجینئرز مل کر ان مشینوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایم آر آئی مشین کو فعال بنانے کیلئے اس کے پرزے بیرون ملک سے برآمد کرلئے گئے ہیں واضح رہے کہ ان مشینوں کی خرابی سے ہسپتال کے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ ان مشینوں کی بحالی کے بعد ہسپتال میں ہی سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولتیں دستیاب ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :