پنجاب ، گورئمنٹ وپرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی مختلف تنظیموں کا اجلاس

پنجاب ایجوکیشن کونسل کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم

جمعہ 10 نومبر 2017 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) پنجاب کے گورئمنٹ وپرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی مختلف تنظیموں کا ایک اجلاس بمقام گورئمنٹ شہداء اے پی ایس میوریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں مشاورت سے پنجاب ایجوکیشن کونسل کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کی گئی جو تعلیمی ترقی، تعلیمی نصاب اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گے۔

یہ تنظیم ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ یہ تنظیم غیر سیاسی ہو گی۔

(جاری ہے)

تنظیم کے جو عہدیدار متفقہ طور پر منتخب کیے گئے ان میں چیئر مین محمد اعظم بٹ، وائس چیئرمین صدر رانا عطا محمد، نائب صدر اول قاضی محمد نعم انجم ، نائب صدر دوم ڈاکٹر زاہدہ حبیب، جنرل سیکرٹری ملک محمدشریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نجمہ چوہدری، جائنٹ سیکرٹری اول وسیم سہیل بٹ، جائنٹ سیکرٹری دوم ڈاکٹر مصباح ظہیر، سیکرٹری فنانس محمد شہباز، سیکرٹری نشرو اشاعت محمد شہباز وڑائچ، رابظہ/ آفس سیکرٹری سید محمد فرقان ناظم ، مشیر عابدہ محمود، امور عامہ ملک محمد عظیم ، چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر لطیف عثمانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :