رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سے ملاقات

ناقص اشیا خورد ونوش کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی معیاری ہے ، آزاد علی تبسم

جمعہ 10 نومبر 2017 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سے ملاقات کی ،اس موقع پر آزاد علی تبسم نے کہاکہ ناقص اشیا خورد ونوش کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی معیاری ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کوتازہ زرعی اجناس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اوراس حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ، غیر معیاری اور ناقص اشیا خورد ونوش سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام میں شعور اجاگر کیا ہے اور اس کی کارکردگی مثالی ہے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس طرف کسی حکومت نے توجہ نہیں ہے ، شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں ، ناقص اشیا خورد کی فروخت بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس مسئلہ پر قابو پالیں گے اور عوام کو معیاراشیاکی فراہمی یقینی بنائیں گے۔