اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجنل فیصل آباد نے ایک سال میں بدعنوان اور بے ضابطگیوں کے مجموعی 414کیسز نمٹائے

جمعہ 10 نومبر 2017 16:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجنل فیصل آباد نے ایک سال میں بدعنوان اور بے ضابطگیوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی رشوت کے 414کیسز نمٹائے گئے،88کروڑ67لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری جبکہ مقدمات میں گریڈ ایک سے 15تک کے 363ملازمین کو گرفتارگیا آن لائن کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈاکٹرارشاد احمد نے ریجنل آفس ایک سالہ محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ اکتوبر2016ء سے اب تک ریجنل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بدعنوان اور بے ضابطگیوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 88کروڑ67لاکھ 5ہزار912روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران رشوت کے 414کیسز نمٹائے گئے جن میں 238ڈراپ،174کیسز میں جوڈیشل ایکشن اور دومیں محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں رشوت خورملازمین کے خلاف 58چھاپے مارے گئے اور 54کامیاب چھاپوں میں ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔انہوں نے بتایا کہ رشوت کی شکایات کی مختلف درخواستوں پر 973میں سے 790انکوائریز مکمل کی گئیں اور انکوائری کے بعد126مقدمات درج،643ڈراپ اور 21،انکوائریز متعلقہ محکموں کو بھیجی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ میںرشوت ستانی کے مقدمات میں 363ملزمان کو گرفتارکیا گیاجن میں گریڈ ایک سے 15تک کے 358ملازمین،گریڈ16کے تین اور گریڈ 17کے دوملزم شامل ہیں،۔

انہوں نے بتایا کہ رشوت ستانی کے خلاف درخواستوں وکارروائیوں کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ درخواست گزارکی رہنمائی کے لئے معلوماتی ڈیسک کے قیام کے علاوہ جلد ریلیف کیلئے تیزرفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔بعدازاں ڈویژنل کمشنر نے ریکارڈ روم سمیت کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور اینٹی کرپشن کیس مینجمنٹ سسٹم پرعملدرآمد کاخصوصی طور پر جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :