اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن اور پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے درمیان تارکین وطن پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 10 نومبر 2017 16:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن ( اوپی ایف) اور پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ نے تارکین وطن پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اوپی ایف ہر سال تعلیمی وظائف کے لئے 3 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اوپی ایف کے ذرائع نے جمعہ کو یہاں’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف کا ماڈل اوپی ایف کے لئے انتہائی شفاف ماڈل ہے اور یہ تارکین وطن پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک پاکستان ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ 12ارب روپے کی مالیت کے 2 لاکھ 35ہزار تعلیمی وظائف فراہم کرچکا ہے جبکہ رواں سال ایک لاکھ 15ہزار مزید تعلیم وظائف فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :