چھوٹے کاشتکاروںکی خوشحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذکیہ شاہنواز

جمعہ 10 نومبر 2017 16:29

چھوٹے کاشتکاروںکی خوشحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذکیہ شاہنواز
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے فضائی آلودگی کے تدارک سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران ٹریفک پولیس کو تاکید کی ہے کہ شیر اکوٹ،بند روڈ ، شملہ پہاڑی اور دیگر تمام زیادہ ٹریفک وا لے راستوں پر مسلسل ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایا جائے ، زیادہ دھواں دینے والے ٹو سٹروک رکشہ و موٹر سائیکلزاور دیگر گاڑیوںکو مکمل طور پر بین کیا جائے کیونکہ ان سے نکلنے والا دھواں اور شور ہوا کو آلودہ کرنے میں اہم ہے ،اس وقت کوڑے اور فصلوں کو آگ لگانے پرقابو پایا جاچکا ہے، اس ضمن میںہوم ڈیپارٹمنٹ نے 517ایف آئی آرز کا اندراج کروایا اور 174افراد کی گرفتاریاں کیں ،انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کسانوں کے لیے فصلوں کے باقیات کی تلفی کے لیے متبادل طریقہ کار وضع کرے اور ان کے لیے اس سلسلے میںکوئی سبسڈی پروگرام کا آغاز کرے تاکہ آئندہ کے لیے فصلوںکو آگ لگانے کے معاملات کنٹرول کیے جاسکیں، کسانوںکو آگ کی وجہ سے زمین کی ذرخیزی میںکمی آنے اورجدید ٹیکنالوجی کے بارے میںآگاہی کو ساراسال باقی پروگرامز کا خصوصی حصہ بنایا جائے کیونکہ چھوٹے کاشتکاروںکی بحالی اورخوشحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اجلاس میں سیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈ کیپٹن سیف انجم، زراعت، انڈسٹری ،ٹریفک پولیس ،موسمیات ، سپارکو،ضلعی حکومتوں ،ٹرانسپورٹ ،لاہو رسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایل ڈی اے،محکمہ تحفط ماحول اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :