جن حلقوں نے حلقہ بندیاں کرنے میں تاخیر کی ، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے،

حلقہ بندیوں کی تاخیر سے نگران حکومت کو توسیع مل سکتی ہے،تاخیر سے کیوں انہیں حلقہ بندیاںکیوں یاد آرہی ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2017 15:03

جن حلقوں نے حلقہ بندیاں کرنے میں تاخیر کی ، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ جن حلقوں نے حلقہ بندیاں کرنے میں تاخیر کی ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے،وہ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی، اس وقت تک انتخابات کاانعقاد ممکن نہیں،حلقہ بندیوں کی تاخیر سے نگران حکومت کو توسیع مل سکتی ہے، مردم شماری کے نتائج3ماہ پہلے آئے ہیں۔ اورنومبر میں حلقہ بندیوں کی بات اب الیکشن کمیشن کررہا ہے، یہ پہلے کیوں خاموش تھے،تاخیر سے کیوں انہیں حلقہ بندیاںکیوں یاد آرہی ہیں۔