ایم کیو ایم کے چار اہم رہنماء کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان

جمعہ 10 نومبر 2017 11:15

ایم کیو ایم کے چار اہم رہنماء کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10نومبر2017ء) :ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کے ساتھ ملنے کی وجہ سے ایم کیو ایم کے چار اہم رہنماء نے پیپلز پارٹی سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے ارکان اسمبلی کے مختلف لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں جن میں سلمان مجاہد ،ڈاکٹر فوزیہ ،چوہدری شجات ہیں ،میڈیا تفصیلات کے مطابق یہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ لیکن ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ کب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ واضح رہے کہ فاروق ستار نے پاک سر زمین پارٹی کے ساتھ ملنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں