ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم کے نجی لیبا رٹر یز پر چھاپے، 2 لیبارٹریز سیل، 8 کلینکس کو رجسٹر یشن کی تجدید نہ ہو نے پر وارننگ

جمعہ 10 نومبر 2017 10:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم نے کا نگڑہ کالونی میں نجی لیبارٹر یزپر چھاپوں کے دوران، زا ئد المعیادکٹس رکھنے پر 2 لیبارٹریز سیل، 8کلینکس کو رجسٹریشن کی تجد ید نہ ہو نے پر وا رننگ جا ری کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ کئیرکمیشن کے انسپکٹر سعید الرحمان نے ٹیم کے ہمراہ کا نگڑہ اور کوٹ نجیب اللہ روڈ پرکاروائی کرتے ہوئے دو لیبارٹریز کو زائد المعیاد ٹیسٹ کٹس رکھنے پر خیبر پختو نخواہ ہیلتھ کئیر کمیشن ایکٹ 2015 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا ہے۔

رجسٹریشن کی تجدید نہ ہونے پر8 کلینکس کووا رننگ دیتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ہیںکہ وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کی تجدید کاروائیں بصورت دیگر اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔