غیر سر کا ری تنظیم ’شار پ‘ کے زیر اہتما م صنفی بنیا دوں پر تشدد اور چا ئلڈ پرو ٹیکشن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 10 نومبر 2017 10:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)غیر سر کا ری تنظیم ’شار پ‘ کے زیر اہتما م صنفی بنیا دو ں پر تشدد اور چا ئلڈ پروٹیکشن کے حوا لے سے وکلا ء، صحا فیو ں اور بلدیا تی نما ئندوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشا پ مقا می ہو ٹل میںمنعقد ہوئی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار اسد اللہ ملک ایڈو کیٹ مہما ن خصو صی تھے۔ ورکشا پ کے دوران فیلڈ منیجر شارپ شہر یار علی خا ن نے ہیو من را ئیٹس کے حوا لے سے شرکا ء کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتا یا کہ آ ئین کے آرٹیکل8 سے 28 میں بنیا دی انسا نی حقو ق کا ذکر ہے جو کسی بھی بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اُسے حاصل ہو جا تے ہیں لیکن ان کے متعلق آ گا ہی نہ ہونے کے باعث ان پر عملدر آ مد نہیں ہورہا ۔

اس موقع پر یواین ایچ سی آرکے نما ئندے تنو یر الحق نے افغا ن مہا جر ین کے حقوق سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی افغا ن مہاجر کو محض افغان مہاجر ہو نے کی بنیاد پر پولیس حراسست میں نہیں رکھ سکتی جب تک اُس کے خلاف کو ئی فو جدا ری مقد مہ نہ ہو ایسے افغا ن مہا جر ین کی یو این ایچ سی آ ر اپنے پا رٹنر ز کی مدد سے مکمل قا نونی معا ونت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پنی مرضی سے وا پس جا نے والی رجسٹر ڈ افغا ن مہاجر خاندان کو فی خاندان 2 سو ڈالر دیئے جا رہے ہیں جو اُنہیں بار ڈر کر اس کرنے کے بعد دیئے جاتے ہیں۔ یواین ایچ سی آرافغان رضا کاروں کو منتخب کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے۔ رضاکارجنوری 2018 سے اپنے علاقوں میں افغا ن مہاجرین کو مسائل کے حل کے حوا لہ سے آ گا ہی دیں گے۔ ورکشا پ میں شرکا ء کو جنسی تشدد اور صنفی بنیادوں پر تشد دپر بھی آ گا ہی دی گئی ۔