اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

جمعرات 9 نومبر 2017 23:07

سکھر۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) گھوٹکی کے علاقہ اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر کے الٹنے سے ٹینکر میں موجود تیل بہنا شروع ہو گیا، موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ٹینکر میںہزاروں لٹر آئل موجود تھا،پولیس نے ریسکیو کارروائی کی ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کر ادیا۔