مریدکے پولیس کے مختلف جگہوں پر چھاپے مختلف وارداتوں میں ملوث31 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 نومبر 2017 22:13

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر مریدکے پولیس کے مختلف جگہوں پر چھاپے قتل ، اغوا ئ ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث کیٹگری اے کے چار ملزموں سمیت 31ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مریدکے محمد نواز سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مریدکے سرکل کے تین تھانوں تھانہ سٹی مریدکے کے انچارج انسپکٹر رفیع اللہ خاں نیازی ، انچارج تھانہ صدر محمد سلیم خان نیازی اور ایس ایچ او نارنگ منڈی کے ہمراہ پولیس ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ساتھ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر قتل اغوائ ،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث چار کیٹگری اے کے ملزموں الیاس عرف پپو، ذیشان عرف موٹا ، راشد عرف راشی اور وحید عرف وحیدو سمیت اکتیس ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے تین کلاشنکوف، دو رائفل ، دو بندوق ، گیارہ پسٹل، تین سو راؤنڈ گولی سات آٹھ سو گرام چرس اور نوے لیٹر شراب برآمد کر لی انہوں نے بتایا گرفتار ہونے والے ملزمں میں الیاس عرف الیاسو عرصہ دس سال سے دوہرے قتل میں اشتہاری تھا جس نے مریدکے میں ایک پٹواری اور نارنگ منڈی میں ایک سابق کونسلر کے قتل میں ملوث تھا اسے موبائل ڈیٹا کی مدد سے لاہور گلبرگ سے پکڑا گیا ملزم ایک سابق سفیر کے گھر ڈرائیور بن کر رہ رہا تھا آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں کی خصوصی ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف چوبیس گھنٹے آپریشن کیا گیا اور بڑی کامیابی مل گئی ۔

متعلقہ عنوان :