قطر ی تنازع چھوٹا معاملہ ہے، بحران نہیں ہے،عادل الجبیر

حکومتوں کو تبدیل کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا نہیں، رویئے اور کرداروں کی تبدیلی کی پالیسی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

جمعرات 9 نومبر 2017 22:12

قطر ی تنازع چھوٹا معاملہ ہے، بحران نہیں ہے،عادل الجبیر
ْریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے یہ کوئی بحران نہیں ہے ،ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں انتہاپسندی ،دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران ،لیبیا کی صورتحال نمایاں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب حکومتوں کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ، بلکہ وہ رویئے اور کرداروں کی تبدیلی کی پالیسی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت میڈیا کے ذریعے منافرت نہیں پھیلا رہی نہ ہی جذبات ابھار رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قطر اپنے رویئے کو بدلے ، انہوں نے کہاکہ قطری تنازعہ بہت جھوٹا معاملہ ہے یہ کوئی بحران نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں اس سے بھی بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں انتہاپسندی ،دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران ،لیبیا کی صورتحال نمایاں ہے۔ انہوح نے کہاکہ اگر ہم دوحہ کے کردار کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ہم ایران اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے خلیج تعاون کونسل کو مضبوط کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :