ژوب، صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ کا پیرا میڈیکل اسٹاف کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب

شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹر اور پیرا میڈکس انسانی خدمت کے جذبے سے فرائض سرانجام دیں،جعفر خان مندوخیل

جمعرات 9 نومبر 2017 21:47

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) مسلم لیگ بلوچستان کے صدر و صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹر اور پیرا میڈکس انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ چیرمین ضلعی زکواة کمیٹی عبدالستار خان کاکڑ صوبائی صدر پیرا میڈیکل محمد اقبال شیخ ملک عبدالستار مندوخیل سردار ناصر خان ناصرضلعی صدر باز خان مندوخیل اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت اور تعلیم انکے اولین ترجیحات میں شامل ہے ژوب کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ژوب کیلئے حال ہی میں پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے نیا ہسپتال منظور کرایا ہے جس کی قیام سے ژوب ہسپتال پر بوجھ کم ہونے کے ساتھ عوام کو سہولت میسر ہو گی ژوب سے ملحقہ دیگر اضلاع کے عوام کا انحصار بھی ژوب سول ہسپتال پر ہے انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے پیرا میڈیکل کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کوہر ممکن وسائل کی فراہم کی جائیگی پیرا میڈیکل کی مطالبات کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کرینگے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کی کوٹے پر ڈاکٹر بننے والے اپنے ضلع میں ڈیوٹی دینے کیلئے تیار نہیں غیر حاضر ملازمین کی کبھی سفارش نہیں کی محکمہ غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ہمیشہ تعاون کیا ہے جس پر وزیر صحت کے مشکور ہے وزیر صحت کو دوبارہ ژوب مدعو کرینگے انشاء اللہ ادویات کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ژوب کیلئے منظور منصوبوں کیلئے اراضی کا حصول ایک مشکل کام ہے ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ترقی مخالف عناصر کو مسترد کیا جائے مثبت رویوں کو فروغ دینے سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :