ژوب، میر عبدالکریم نوشیراوانی کی پیرا میدیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف بردار ی سے خطاب

ڈاکٹراور پیرا میڈیکس مسیحا ہے دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے،رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:47

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیراوانی نے ژوب میں پیرا میدیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف بردار ی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹراور پیرا میڈیکس مسیحا ہے دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات جائز اور برحق ہے مطالبات کی منظوری کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کے بعد صوبائی حکومت نے مطالبات منظور کئے مگر مطالبات منظوری کی نوٹیفکیشن کی اجرا میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے اس حوالے سے اسمبلی کی فلور پر بھی آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پیرا میدیکل اسٹاف کی تنخواہ قلی سے بھی کم ہے پیرا میڈیکل اسٹاف کو تمام مراعات ملنی چائیے انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ بھائی بھائی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک دیانتدار شخصیت ہے ژوب کیلئے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ژوب کے عوام شیخ جعفر خان مندوخیل کے ہاتھ مزید مزید مضبوط کرے ورغلانے اور کھوکھلے نعروں کا دور گذر گیا ہے اب عملی خدمت کرنے کا وقت ہے مسلم لیگ کے صوبائی صدرشیخ جعفر خان مندوخیل عملی طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :