چار عشروں سے جو دعوے اور وعدے پشتون عوام سے کئے جا رہے تھے وہ ایک بھی وفا نہ ہو سکا،

عوامی نیشنل پارٹی پشتون اولس نے ادراک کرنا ہے کہ کس نے ان کے جذبات واحساسات سے کھیل کر چند گھرانوں خاندانوں کے مفادات کو مقصدر بنالیا ، قائدین

جمعرات 9 نومبر 2017 21:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چار عشروں سے جو دعوے اور وعدے پشتون عوام سے کئے جا رہے تھے وہ ایک بھی وفا نہ ہو سکا پشتون اولس نے ادراک کرنا ہے کہ کس نے ان کے جذبات واحساسات سے کھیل کر چند گھرانوں خاندانوں کے مفادات کو مقصدر بنالیا عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے ہر وقت قوم دوست، وطن دوست، سیاست، پشتون ولی کے فروغ کیلئے رہنماء کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہی مثبت سوچ کیساتھ قوم اور وطن کی خدمت کو اپنا شعار بنائے گی شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی قوم کے شہید ہے ان کی چھوڑی ہوئی امن، محبت، رواداری کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لینگے 13 نومبر کو چمن شہر میں شہید خان شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائیگا جس سے ملی مشر اسفند یار ولی خان آج کے گھمبیر صورتحال، پشتونوں کی ایک وحدت میں پرونے فاٹا پشتونخوا انضمام، سی پیک مغربی روٹ اور خطے کی صورتحال بالخصوص پاک افغان تعلقات بارے اہم خطاب فرمائینگے پارٹی ذمہ داران گھر گھر رابطہ مہم کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ذمہ داریوں کو بروقت نبھائیں اور پشتون اولس سے اپیل ہے کہ وہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی صدر اصغر علی ترین اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین، اراکین مرکزی مجلس عاملہ ملک عثمان اچکزئی، حاجی جبار کاکڑ، عبیداللہ عابد، رشید ناصر ، جاوید کاکڑ، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی، جمیل احمد، لالا خان مسے زئی، گل باران افغان، عبدالرزاق بابو، مراد خان غیبزئی ، سعداللہ خپلواک ، سبحان اللہ کاکڑ، خواج محمد کاکڑ، ڈاکٹر جلال الدین اور حیات خان نے تحصیل قلعہ عبداللہ کے زیر اہتمام کلی نیو مجک میں حاجی جبار کاکڑ کی رہائش گاہ پر ورکر ز کنونشن اور حلقہ ٹھیکیدار محمد حسن میں اولسی جر گہ سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ موجودہ مایوس کن صورتحال میں ملی مشر اسفند یار ولی خان کاکڑ صوبے آمد، دورس اثرات کا حامل ہے لہٰذا ذمہ داران پشتون اولس کو اس جلسہ عام بارے رابطہ مہم کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے دن دگنی رات چو گنی محنت کریں صوبائی قائدین آج سوئی کاریز محمود آباد، حلقہ سٹی1 ، حلقہ پرانا چمن عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن اولسی جر گوں سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :