گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کاروائیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت سمیت پوری قوم یکجا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے اولے اداروں کے مؤثر اقدامات وطن عزیز سے دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا نہ صرف مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ پائیدار امن کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے صوبہ کی ترقی اور استحکام کے لئے پاک فوج کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت مل کر صوبہ کی خوشحالی اور امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :