خودکش حملے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں اداکردی گئی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) کوئٹہ میں کے علاقے چمن ہائوسنگ اسکیم میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں اداکردی گئی ،نماز جنازہ میں گورنر بلوچستا ن محمد خان اچکزئی ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم ،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد اچکزئی ،سرداراسلم بزنجو ،وزیراعلی کے مشیر ،سردار رضامحمد بڑیچ ،عبیداللہ بابت ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے نماز جنازہ کے بعد ڈی آئی جی حامد شکیل کی تدفین کینٹ قبرستان جبکہ دیگر شہداء کی تدفین انکے آبائی قبرستانوں میں کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :