اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کر لی ،ْ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ جمعرات کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات بحال کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

مقتول بیرسٹر فہد ملک کی والدہ اور بھائی اپنے وکیل سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

فہد ملک کی والدہ ملیحہ ملک کی جانب سے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے کو گولیاں مار کر بے رحمی سے قتل کیا گیا، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کیا جائے۔ عدالت نے مقتول فہد ملک کی والدہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا. انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ملزمان کی درخواست پر دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی تھیں۔ دہشتگردی کی دفعات کی بحالی کے لیے بیرسٹر فہد ملک کے بھائی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :