گریڈ 20 کے افسران کی ترقیاں روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 کے افسران کی ترقیاں روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے گریڈ 20 کے افسران کی ترقیاں روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افضل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے افنان کریم کنڈی پیش نہیں ہوئے۔

ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ افضل چوہدری کا کہنا تھا 2016 والے افسران کی درخواستوں پر جواب جمع کرادیا ہے، 2017 کی درخواستوں کے حوالے کچھ نکات وزارت قانون کو لکھے ہیں، ہم نے وزارت قانون کو لکھا ہے جونہی جواب آئے گا ہم جمع کرا دینگے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :