سیکرٹری برائے اطلاعات، نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کی پیرس میں یونیسکو جنرل کانفرنس میں شرکت ،ْپاکستان کی نمائندگی کی

حکومت پاکستان صحافیوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ،ْخصوصی انتظامی اقدامات اور قانون سازی کی جا رہی ہے ،ْ سردار احمد نواز سکھیرا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سردار احمد نواز سکھیرا نے پیرس میں یونیسکو جنرل کانفرنس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ یونیسکو جنرل کانفرنس کا 13واں سیشن پیرس میں جاری ہے۔ جمعرات کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے یونیسکو کے کلچرل کمیشن اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت کی ، انہوں نے مذکورہ اجلاسوں میں عمومی بحث میں فعال حصہ لیا، جو مذکورہ کمیشنز کے پروگرام 2018-20ء کے اوقات کار اختیار کرنے کے حوالے سے ہیں۔

سیکرٹری احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان قدیم ثقافتوں اور تہذیبوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ورثے میں جو 6 ثقافتی مقامات شامل کئے گئے ہیں اس کے علاوہ بھی پاکستان میں کئی تاریخی ثقافتی مقامات موجود ہیں، ان کو بھی یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاشرے کی مختلف کمیونٹیز کے ثقافتی مقامات کے احترام، فروغ اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ حکومت پاکستان صحافیوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے خصوصی انتظامی اقدامات اور قانون سازی کی جا رہی ہے، یہ اقدامات اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں، جو پاکستان کے آئین میں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :