وزیر اعظم نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 13 نومبر کوطلب کرلیا

اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا ،مردم شماری کے نتائج پر صوبوں کے اعتراضات اور حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 13 نومبر کوطلب کرلیا۔وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ اجلاس چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر برائے شماریات اور وزیر قانون سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا جس کے تحت مردم شماری کے نتائج پر صوبوں کے اعتراضات اور حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مردم شماری کے عبوری نتائج کے تحت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پارلیمانی رہنماں کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :