سینیٹر فرحت اللہ بابر ججز ،جرنیلوں کے احتساب کی تجویز مسترد کیے جانے پر نیب قانون کی پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی

ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے معاملے پر موقف تبدیل نہیں کیا، آئندہ اجلاس میں سیاسی جماعتیں اپنا موقف دیں گی‘ زاہد حامد

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز مسترد کیے جانے پر نیب قانون کی پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق تجویز مسترد ہونے پر سینیٹر فرحت اللہ بابر احتجاجاً پارلیمانی کمیٹی برائے نیب قانون کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر قانون زاہد حامد کو بھجوا دیا ہے ۔

فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے کہا کہ میری تجویز نہیں مانی گئی اس لیے کمیٹی سے مستعفی ہورہا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے معاملے پر موقف تبدیل نہیں کیا، اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں سیاسی جماعتیں اپنا موقف دیں گی۔

متعلقہ عنوان :