ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دیدیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) ایم کیوایم پاکستان میں انتشار کے باعث ارکان کو توڑنے کیلئے آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد کے بعد کراچی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کرچکی ہے۔اتحاد سے ایم کیوایم پاکستان کے کئی ارکان ناراض ہوگئے ہیں جن میں عامر خان، کشور زہرہ، شبیر قائم خانی، شاہد پاشا اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم میں انتشار کا سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دیا کہ وہ ایم کیوایم کے ارکان سے رابطے کریں جس پر ڈاکٹر عاصم بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم ایم کیوایم کے تین ممبران قومی اسمبلی اور ایک سینیٹر کی آصف زرداری سے ملاقات کراچکے ہیں اور وہ ایم کیوایم کیمزید کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے ایم کیوایم کے منحرف رکن سلمان مجاہد اور ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی پی پی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔