ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز مسترد کئے جانے پر فرحت اللہ بابرنیب قانون کی پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

جمعرات 9 نومبر 2017 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر فرحت اللہ بابر ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز مسترد کئے جانے پر نیب قانون کی پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور جرنیلوں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کردیا گیاجس پر سینیٹر فرحت اللہ بابر احتجاجاً پارلیمانی کمیٹی برائے نیب قانون کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔