سید محمد فضل آغا کی ڈی آئی جی حامد شکیل کی گاڑی پر بم دھماکے کی مذمت ،شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا نے چمن ہائوسنگ اسکیم کے قریب ڈی آئی جی حامد شکیل کی گاڑی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کی اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے اور کہاہے کہ بلوچستان خصوصاًً کوئٹہ میں امن وامان برقرارکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے آفیسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ،پاکستان دشمن قوتوں کو ہماری ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عوام کو متحد ہوکر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمن قوتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کاکرداراداکرناہوگا ۔

وہ جمعرات کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہتے تھے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی)موٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل کی گاڑی پر خودکش حملے اور اس میں ڈی آئی جی حامد شکیل ،اے ایس آئی محمدرمضان اور دیگر کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی بلوچستان خصوصاًً کوئٹہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایف سی ،پولیس کے ا ٓفیسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جو کہ ناقابل فراموش ہے ،ہمسایہ ملک افغانستان میں پاکستان دشمن قوتیں دخل اندازی کرکے اس ملک کے امن وامان کو خراب کرنے کے درپے ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم بنا کر اس کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خصوصاًً سی پیک منصوبے شرو ع ہورہے ہیں اورپاکستان دشمن قوتوں کو ہماری ترقی ہضم نہیں ہورہی جس کی واضح دلیل ہندوستان کے بحریہ کی18گریڈ کاحاضر سروس آفیسر کل بھوشن کی گرفتاری ہے ان حالات میں پاکستان کا عوام کو متحد ہوکر اپنے وطن کی امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے پشت پر دیوار بن کر کھڑے ہوجائے انہوں نے کہاکہ وطن کو دہشت گردی کی آگ میں ڈالنے والوں کا احتساب ہوناچاہئے ،لاشیں اٹھا اٹھا کر کاندھے تھک چکے ہیں مگر تمام تر دعوئوں کے باوجود دہشت گردوں کی کمر نہ توڑ سکے اب عوام ظالم قوتوں کے رحم وکرم پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :