نصیرآباد ڈویژن میں امن امان کے قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،امن سب کیلئے پولیس کیساتھ شہریوں کا تعاون ضروری ہے، اے ڈی آئی جی حامد شکیل ایک فرض شناس آفیسرتھے ان کی شہادت قوم و ملک کیلئے کسی قربانی سے کم نہیں ،ڈی آئی جی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآبادرینج نذیراحمد کردنے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں امن امان کے قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے امن سب کی ضرورت ھے جس کے لیے پولیس کے ساتھ شہریوں کا تعاون ضروری ھے قیام امن میں پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیکر عوام کی جان مال اور عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بناکر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اے ڈی آئی جی حامد شکیل ایک فرض شناس اور بہادرپولیس آفیسرتھے ان کی شہادت قوم اورملک کیلئے کسی قربانی سے کم نہیں ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگاصحافی برداری قیام امن کیلئے پولیس سے بھرپورتعاون کریں اورمثبت صحافت کے ذریعے جرائم کے خاتمے میں اپنا کرداراداکریں پولیس اورپریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وہ سرپرست اعلیٰ پریس کلب منٹھارمنگی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں فیض لہڑی، جنسارمنگی، علی جان منگی، کے بی منگی، ایوب کھوسہ،محمد علی مینگل، اخترمنگی ،سچل منگی شامل تھے جبکہ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک، حاجی نظام الدین لہڑی، اوربی این پی عوامی کے سابق سینیٹر سید اکبرشاہ ،ایکسائزانسپکٹرجاویداحمد بلوچ ،اورغلام سرورکھوسہ نے ڈی آئی جی کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی ڈی آئی جی نذیراحمد کرد نے صحافیوں سمیت دیگر سیاسی وسماجی افرادسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امن امان کی صورتحال کافی بہتر اور تسلی بخش ھے پولیس اپنے فرائض منصبی کو پورے نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیہی میں مصروف عمل ھے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنایا گیا ھے قومی شاہراہ سمیت تمام ناکہ جات پر چیکنگ کے عمل کو برقرار رکھنے اور ڈیوٹی پر معمور پولیس آفیسران اور اہلکاران کی نگرانی کی جارہی ہے قیام امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاے گی ہمارے نزدیک شریف شہریوں کی عزت ھے ۔

متعلقہ عنوان :